لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبر پر نجی کالج کے ڈائریکٹر آغا طاہر نے کہا ہے کہ جو طالبات چھٹیوں پر تھیں ان سے رابطے کیے ہمیں کچھ نہیں مل سکا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی کالج کے ڈائریکٹر آغا طاہر نے کہا کہ جو بچیاں سوشل میڈیا پر دعویٰ کر رہی ہیں وہ ہمیں متعلقہ بچی کے گھر یا گلی میں لے جائیں۔
آغا طاہر نے کہا کہ کالج کی سی سی ٹی وی کی ساری فوٹیج پولیس کے پاس ہیں، فارنزک لیب سے حقائق سامنے لا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سے پوچھا جائے کہ وہ سی سی ٹی وی ویڈیو کیوں نہیں دے رہی، گارڈ پولیس کے پاس ہے، وہ چھٹی پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو بات نوٹس میں آئی تو فوری حرکت میں آئے، کوئی حادثہ یا غفلت ہو سکتی ہے، کب تک کوئی بات چھپا سکتے ہیں، سوشل میڈیا کی مہم دیکھ کر پولیس نے ہم سے رابطہ کیا۔
دوسری جانب نجی کالج کی پرنسپل سعدیہ نے کہا ہے کہ کالج کی پارکنگ میں کوئی دروازہ نہیں، ہفتہ کی رات پوسٹ شئیر ہوئی، اسی رات پولیس نے تفتیش شروع کر دی تھی۔
علاوہ ازیں ایک اور ٹیچر پروفیسر عارف نے کہا ہے کہ وزیرِ تعلیم نے تصدیق کیے بغیر بیان کیسے دے دیا۔