سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز مصری صدر سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی اور غزہ اور لبنان کی تازہ صورت حال پر غور کیا۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں جنگ بندی ممکن بنانے والے اقدامات پر بھی زور دیا اور دونوں ملکوں نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان 2022 کے بعد مصر کے دورے پر آئے ہیں۔