سفارت خانہ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے فروغ کےلیے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی ایمبیسڈر فرانس وین ڈیل سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ ای یو کے خصوصی ایلچی حالیہ دنوں میں ہی پاکستان کا دورہ کر کے واپس لوٹے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان کے مطابق اس ملاقات میں خصوصی ایلچی کے دورے کے اہم نتائج کا جائزہ لیا گیا جبکہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کےلیے مستقبل کے تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
اس ملاقات میں پاکستانی ناظم الامور کے ہمراہ برسلز میں تعینات اکنامک منسٹر عمر حمید بھی موجود تھے۔