خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بطور وزیراعلیٰ تاحال ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شاہ خرچیوں نے ملک کو مزید معاشی طور پر کمزور کردیا، پنجاب حکومت کی ملکیت میں ایک جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس ایک جہاز اور 2 ہیلی کاپٹر ہیں، بلوچستان حکومت کے پاس بھی ایک جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر ہے۔
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ کے پی میں اے این پی حکومت نے 2008 اور 2009 میں 2 ہیلی کاپٹر خریدے۔ خیبر پختونخوا کے پاس کوئی جہاز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ ابھی تک ہیلی کاپٹر میں سواری نہیں کی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ کےپی میں صحت، سیاحت اور انسانی ہمدردری میں ہیلی کاپٹر کے استعمال پر غور شروع ہوچکا ہے۔