• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں: رانا مشہود

چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود—فائل فوٹو
چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود—فائل فوٹو

چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر مذہب بتاتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، کچھ لوگ پاکستان کو شام اور لبنان جیسا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جانے کے بعد جتنی جلدی سے ترقی کرنی چاہیے تھی ویسی ترقی نہیں ہوئی۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے کے لیے ہر طرح سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کو 2016ء میں خیرباد کہا گیا مگر اسے دوبارہ مسلط کیا گیا، آئندہ سال کا بجٹ ہم آئی ایم ایف کے بغیر لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کو حکومت کی طرف سے جو سپورٹ چاہیے ہوگی ہم کریں گے، ہم آئی ٹی انڈسٹری کو 25 بلین ڈالرز تک پہنچانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کی اہمیت کے پیش نظر مفت لیپ ٹاپ دیے، فری وائی فائی کا پنجاب میں آغاز کیا۔

قومی خبریں سے مزید