قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے کہا خصوصی کمیٹی نے آج چار جماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر خصوصی کمیٹی اجلاس کل تک ملتوی کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بی این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنے ڈرافٹ دیے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے رابطہ کیا اور اجلاس ملتوی کرنے کا کہا۔
خورشید شاہ کے مطابق عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر آج اپنا اجلاس کر رہے ہیں، ایک دن دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پر کل تک ملتوی کیا ہے۔