پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، باجوڑ، سوات، شانگلہ اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بی این پی اور حکومت کے مستونگ دھرنے سے متعلق مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔
نوشہرہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گیْ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔
یورپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے: وزیر مملکت
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ پلندہ قرار دیدیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے صدر کی خیریت دریافت کی۔
فیصل آباد کے علاقے کوہ نور ٹاؤن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایم پی اے کے دکاندار پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست پر ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کیا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا، بلوچستان کے ایشوز پر وہ احتجاج نہیں کرتے۔
تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں۔
غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔