• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین کسٹم کے خلاف احتجاج پاک ایران شاہراہ بلاک

دالبندین ( آن لائن ) شہریوں نے دالبندین کسٹم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک ایران شاہراہ بلاک کر دی، مسافروں کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام چیکنگ کے نام پر خواتین اور بچوں کو گاڑیوں سے اتار کر بے عزت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین سے خاران جانے والی مسافر وین کو کسٹم کی جانب سے روکنے کیخلاف شہریوں نے کسٹم کے سامنے روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ مسافر وین ڈرائیور کا کہنا ہے دالبندین کسٹم بلوچی روایات کو بھول چکی ہے کسی بھی مسافر گاڑی کو روک مسافروں سمیت گیٹ کے اندر لے جاکر تلاشی لی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید