• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژ ن کی سطح پر بنچز تشکیل نہ دینے پر ملتان ہائیکورٹ بار کا ستائشی اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ لاہور کے فل کورٹ ریفر نس پر ملتان ہائیکورٹ بار کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس بارروم میں منعقد ہوا جسکی صدارت بار کے صدر شیخ جمشید حیات نے کی اور نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات نے ادا کئے اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعےکہاگیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں ڈو یژن کی سطح پر ہائیکورٹ بنچ کے قیام اور اس سلسلے میں پنجاب میں دیگر پانچ مقامات پر ہائیکورٹ بنچ کی تشکیل کیلئے ریفرنس بھجوایا گیا تھا جس پر 47فاضل ججز پر مشتمل فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں نئے بنچز کی تشکیل و قیام کی سفارشات کو مسترد کردیا گیا اور بنچز کی موجودہ شکل کو ہی حتمی قرار دیا گیا  ہائیکورٹ بار ملتان  نےاس فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ  توقع رکھتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان اپنے آئینی ،قانونی وانتظامی نوعیت کے اس فیصلے کے پس منظر میں عوام کو فوری اور سستاانصاف فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فرگزاشت نہ کر یں گےاور ملتان بنچ کے دیگرمسائل کو بھی حل کرنے  میں چیف جسٹس خصوصی توجہ فرمائیں گے۔
تازہ ترین