• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔

سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں بحلی کی فراہمی معطل ہے۔

کورنگی، لائنز ایریا، گارڈن، کھاردار اور کیماڑی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد اور لسبیلہ میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ گلستانِ جوہر بلاک 7 اور 8، اسکیم 33 میں سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید