• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تاہم زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

دوسری جانب زخمی شہری نے عباسی شہید اسپتال میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے۔

زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی، لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی۔

زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران مجھے گولی لگی۔

قومی خبریں سے مزید