بنگلادیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے میں جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارنٹِ گرفتاری بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے جاری کیے ہیں۔