• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی دعووں پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، حماس


یحییٰ سنوار : فوٹو فائل
یحییٰ سنوار : فوٹو فائل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی دعووں پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان نشر کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کےجبالیا کیمپ میں حملے کے ایک فلسطینی کا ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا، شبہ ہے اسکول حملے میں ملی لاش یحییٰ سنوار کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقہ میں بمباری میں ہوئی، اسرائیلی فوج نے بمباری میں شہید مشتبہ لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تھا جو مثبت آیا، مکمل تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک بھیجا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے جبالیا حملے میں حماس اور اسلامی جہاد کے اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس نے جبالیا پناہ گزین اسکول کو کسی بھی جنگی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی تردید کردی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ بنائی گئی عمارت میں یرغمالیوں کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے بعد حماس نے یحییٰ السنوار کو سیاسی سربراہ مقرر کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید