• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ ٹی20 ایشیا کپ کا کل سے عمان میں آغاز، قومی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

فوٹو سوشل میڈیا ۔ اے سی سی
فوٹو سوشل میڈیا ۔ اے سی سی

اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کل سے عمان میں شروع ہو گا، افتتاحی روز بنگلادیش کا مقابلہ ہانگ اور سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

ایونٹ کے پہلے دن بنگلادیش اے اور ہانگ کانگ جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا اے اور افغانستان اے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید