کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بنگلادیش میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
تینوں ون ڈے میچ ڈھاکا اور ٹی ٹوئنٹی میچز چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی ٹیم دورۂ بنگلادیش سے قبل 3 ون ڈے میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔