بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا۔ کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمے داریاں انجام دیں گے۔
شان مسعود، عبداللّٰہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق اور خرم شہزاد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔
ٹیسٹ میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک میرپور ڈھاکا میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔