• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں ہاردیک پانڈیا کی کپتانی پر سوالات اٹھ گئے، روہت شرما کو دوبارہ ذمہ داری دینے کا مطالبہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا کو آئی پی ایل 2026ء میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے، ٹیم نے 5 میچز میں صرف 1 کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے نمبروں پر موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پنجاب کنگز کے خلاف شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے ہاردیک کی کپتانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2015ء سے 2023ء تک روہت شرما کی قیادت میں ممبئی نے کئی ٹائٹلز جیتے لیکن کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہو رہا۔

منوج تیواری نے مشورہ دیا کہ ہاردیک پانڈیا کو کپتانی چھوڑ کر روہت شرما کو دوبارہ ذمے داری سونپ دینی چاہیے کیونکہ ٹیم کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے ہاردیک کے میچ کے دوران فیصلوں پر بھی شدید تنقید کی، خاص طور پر خود کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر لانے اور بولنگ میں غلط حکمتِ عملی اپنانے پر سوال اٹھائے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی انڈینز کی مسلسل ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتانی کے فیصلوں پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید