• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

تصویر، پی سی بی
تصویر، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے 49 رنز بنائے۔

شمائل حسین صفر، کپتان سعود شکیل 1، دنیش چندیمل 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹربیون جیکبس 14 رنز تھے۔

عثمان طارق کو 18 رنز کے عوض 3 وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ 33، اُسامہ میر 22، فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 17، سکندر 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

سعود شکیل کی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم 7 میچز میں 3 جتنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ رنز ریٹ کے حساب سے 4 نمبر پر آگئی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 6 میچز میں صرف 2 میں فاتح رہی جبکہ اسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، درجہ بندی یہ 7ویں نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید