• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات آپریشن


پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات آپریشن کیا، جس کے دوران مشتبہ کشتی سے 1.3 ٹن حشیش برآمد کی گئی۔

ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 26 ملین ڈالر ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوکسڈ آپریشن ہمالین اسپرٹ میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے کیا۔

امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن، امریکی کوسٹ گارڈ اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے آپریشن میں مدد فراہم کی۔

آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کولاچی نے بھی حصہ لیا۔ 

واضح رہے کہ پاک بحریہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید