• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، لبنان میں سیزفائر کے بعد آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلنا انتہائی خوش آئند ہے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں، ایران امریکا تنازعے کی وجہ سے اس خطے کی معیشت اور تجارت متاثر ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے 2 ارب آبادی کے اس خطے کا جی ڈی پی صرف 4 ٹریلین ہے، 47 سال کے بعد ایران، امریکا مذاکرات کی ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرانس شپمنٹ کے لیے آئیڈیل ملک ہے، ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید