• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، بلاول اور مولانا کی ملاقات ختم، آئینی ترامیم پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رات گئے آئینی ترامیم پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔

جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان آئینی ترامیم پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق بات چیت ہوئی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب جے یو آئی کے اندر فاروڈ بلاک بننے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی ترجمان جے یو آئی نے تردید کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید