لاہور (نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرمل ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھیجوانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی طرف سے وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ احتساب آرڈینس کی ترمیم کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔ جس پر عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کی ،نیب حکام نے بھی عدالت سے استدعا کی کہ اس ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے۔