• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں تدریسی اور غیر تدریسی عمل کا بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں جمعرات کے روز تدریسی اور غیر تدریسی عمل کا بائیکاٹ رہااور شعبہ انتظامی امور کو تالا لگا دیا گیا۔جمعرات کے روز جامعہ کراچی کو مکمل طور پر بند کردیا، جامعہ میں کلاسز، دفاتر اور کینٹینز بند رہیں جبکہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے جامعہ کراچی کی انتظامی امور کی عمارت پر احتجاج کیا طلبہ الائنس کا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیٹ فیس میں 50 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، امتحانی فیس میں اضافہ فی الفور ختم کیا جائے،ری ایڈمیشن فیس ختم کیجائے۔
ملک بھر سے سے مزید