• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ امداد بھجوانے کا فیصلہ

وزیراعطم شہباز شریف--- فائل فوٹو
وزیراعطم شہباز شریف--- فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعطم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غزہ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں غزہ میں فوری طور پر 600 ٹن امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس امدادی سامان میں کمبل، رضائیاں ادویات اور گرم ملبوسات شامل ہوں گے۔

امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل ہوں گے۔

وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین چیزیں بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم فلسطین کے معصوم لوگوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی امداد کرے، وہاں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید