محکمۂ موسمیات نے کراچی میں کل سے ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کل سے شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔
اس دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔
20 اور 21 اکتوبر کو تھرپارکر اور عمر کوٹ میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔