• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس کے الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا کہنا ہے کہ یہ بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اکسارے انقرہ موٹر وے پر حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید