• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پولیس کی فائرنگ سے خالصتان زندہ باد فورس کے 3 ارکان ہلاک

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کے مشترکہ آپریشن میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پنجاب پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ آپریشن گرداس پور پولیس چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کیا گیا۔

ڈی جی یو پی پولیس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس آپریشن کے نتیجے میں خالصتان زندہ باد فورس کے 3 مشتبہ ارکان گروندر سنگھ، وریندر سنگھ اور جسن پریت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

ڈی جی یو پی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جبکہ جوابی فائرنگ میں تینوں افراد مارے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید