• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روس پر جوابی وار، سرحد سے ہزار کلو میٹر دور رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

یوکرین نے روس کی جانب سے جمعے کے کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں سرحد سے 1 ہزار کلو میٹر دور روس کے شہر کازان میں 1 بلند رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کر دیا۔

مقامی حکّام کے مطابق 1.3 ملین سے زیادہ آبادی رکھنے والے شہر کازان کی رہائشی عمارت پر ہونے والے ڈرون حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخوروا نے بتایا ہے کہ 2 ڈرونز نے 37 منزلہ اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین روس کی ایک غیر متعینہ صنعتی تنصیب کو نشانہ بنا رہا تھا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روسی دفترِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ عمارت پر حملہ آور ہونے والے 2 ڈرونز سمیت 3 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے جبکہ 3 کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے کیے گیے اس ڈرون حملے کی وجہ سے کازان شہر کے مصروف ترین بین الاقوامی ایئر پورٹ کو جزوی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے حملے کے بعد عمارت سے کچھ رہائشیوں کو ریسکیو کرلیا ہے لیکن کسی بھی قسم کے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے اور احتیاطاََ علاقے میں تمام اہم عوامی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، روسی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ یوکرین نے گزشتہ ہفتے مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع میں ایک نئی پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ کازان میں ہونے والا یہ حملہ روس کی جانب سے کیف پر کیے گئے حملے کا جواب ہے جس میں 1 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید