• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن شام کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ ایمن الصفدی

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اردن شام کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے دمشق میں شام کے نئے رہنما ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ احمد الشرح المعروف ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ ہم ایک مستحکم اور محفوظ شام چاہتے ہیں جو شامی عوام کی امنگوں کے مطابق عوام کے حقوق کی ضمانت دے۔

واضح رہے کہ شام سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد علاقائی رہنماؤں نے نئی انتظامیہ کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردیے ہیں۔

اس سے قبل سعودی اور ترک وفود نے بھی شام کے نئے رہنما احمد الشرح سے ملاقات کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید