• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسی ترمیم کی مہم کیلئے بی بی پاکستان آئی تھیں، سید خورشید شاہ

سید خورشید شاہ--- فائل فوٹو
سید خورشید شاہ--- فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسی ترمیم کی مہم کے لیے بی بی پاکستان آئی تھیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو جو بھی فیصلے کریں گے وہ حتمی ہوں گے، انشاء اللّٰہ آئینی ترمیم ہو جائے گی، جلد بازی اچھی نہیں ہوتی، ہر کام آرام سے ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ترمیم ہے جس کے لیے آج کے دن ہمارے 177 ورکرز شہید ہوئے تھے، ہم اس قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے کل بھی کھل کر پارلیمنٹ میں حالیہ واقعات کی مذمت کی، آج بھی پوری پارلیمانی پارٹی نے اغواء اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اور پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے کھل کر کرنے کی بھرپور اجازت ہونی چاہیے، امید ہے آج پی ٹی آئی والے اپنا مسودہ ہمیں دے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید