• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش جنوبی افریقہ سیریز: شکیب الحسن کی جگہ حسن مراد اسکواڈ میں شامل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کےلیے شکیب الحسن کی جگہ حسن مراد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ 

شکیب الحسن نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے بنگلادیش واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کےلیے شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ بنگلادیش میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا تھا۔

بنگلادیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید