• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے، بیرسٹر گوہر


بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔

بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید