پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ترمیم کے ڈرافٹ پر بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمارے اور مولانا فضل الرحمان کے ممبران ان کے قبضے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں چیئرمین کو کہا مولانا فضل الرحمان کے پاس ہمارے ممبران بیٹھیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ مختلف سوالات کا جواب دیتے رہے، خورشید شاہ نے اٹھ کر کہا سب کا شکریہ مسودہ منظور کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا اس اتفاق رائے میں شامل نہیں، جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کےلیے یہ سب کیا جارہا ہے۔
عامر ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقے کار پر ہی ہم بحث کر رہے ہیں، ہماری کمیٹی اڈیالہ جیل جائے گی، ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے، وہی اس س متعلق فیصلہ کریں گے۔