• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف نے 47 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات پکڑ لی

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

کارروائیاں کوئٹہ، ملتان، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ میں کارروائی کے دوران ملزم سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی اور ملتان ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 750 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 2.4 کلو چرس اور ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید