• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے ذریعے امن کا پیغام دیا گیا: گورنر کے پی کے فیصل کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ــــ فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ــــ فائل فوٹو  

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے ذریعے امن کا پیغام دیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے آرٹس کونسل میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے جاری ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ میں ’سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن‘ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے پاکستان کا سافٹ امیج جا رہا ہے، اس کلچر فیسٹول کے ذریعے امن کا پیغام دیا گیا ہے، ماضی میں یہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے تھے، اب دیگر مزاہب کے لوگ کم ہو گئے ہیں مگر امن بھی کم ہو گیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ سافٹ امیج سے کرنا ہے، بندوق نہیں اٹھانی، 38 روز تک سافٹ امیج جا رہا ہے تو اسے پروموٹ کرنا چاہیے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان چیزوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ پشاور میں ایسا ہال ہی موجود نہیں کہ کوئی ایسی تقریب ہو، ایسی تقریب کے لیے یونیورسٹی میں زمین دینے کو تیار ہوں، احمد شاہ نے کہا کہ ایک ہی ہال ہے جو نان فنکشنل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنےصوبے کی حکومت کو بھی کہتے ہیں ایسی تقریب پر کام کریں، یہ جو سفر شروع ہوا ہے اس کو خیبر پختون خوا تک پہنچائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کال کی کہ صوبے کے امن پر کانفرنس کر رہے ہیں، انہوں نے دعوت دی کہ آپ بطور گورنر شرکت کریں، میں پہلی بار وہاں گیا اور ہم امن کے لیے گئے، ایک جرگہ تھا جو 3 دن تک ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہاں ہماری جماعت کی نمائندگی ہوئی، فوج اور ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگا۔

گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ہم نے قربانیاں دیں مگر ریاست کے خلاف نہیں گئے، ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاکستان کا آئین ہے، آئینی ترمیم مشن امپاسیبل نہیں مشل پاسیبل ہے۔

قومی خبریں سے مزید