• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 33 فلسطینی شہید

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 33 فلسطینی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے 3 بڑے اسپتالوں انڈونیشین اسپتال، العودہ اسپتال اور کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کیا اور ان پر گولہ باری کی۔

شمالی غزہ میں 2 ہفتوں سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 450 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 4 لاکھ سے زائد خوراک اور ادویات کی کمی کا شکار ہیں۔

ڈائریکٹر العودہ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے میں 24 گھنٹوں میں 60 شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے اہم اہداف، انفرااسٹرکچر اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مجموعی طور پر حزب اللّٰہ کے 1500 ارکان کو شہید کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید