• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے پشین میں آپریشن کر کے 5 خوارج دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 خود کش جیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، جو سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید