• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکمراں عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے جا رہے ہیں۔

پشاورسے جاری کیے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف مؤثر رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بغضِ بانیٔ پی ٹی آئی میں حکمراں ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے پارلیمان میں ہر قسم کا دباؤ استعمال کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرے۔

خیبر پختون خوا کےمشیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت کی دعوے دار پیپلز پارٹی ن لیگ سے مل کر بھٹو نظریے کے خلاف جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید