راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میٹرک کےنتائج کا اعلان کل بدھ کو کریگا۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ کالج اصغر مال میں تقریب10 بجے صبح ہوگی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ظریف نے بتایا کہ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو سرٹیفکیٹ اور انعام دیئے جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر راجہ اشفاق سرور ہونگے۔