کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنماء زمیندار محمد کاظم خان اچکزئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات بہادر خان مشوانی نے کہا ہے کہ ژوب چشمہ ٹرانسمیشن لائن کیلئے ایم این اے پختونخوامیپ کے چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے پانچ ارب روپے منظور کراکے زمیندار ایکشن کمیٹی کا دیرینہ مطالبہ کو پورا کردیا جس کیلئے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف مشر محمود خان اچکزئی کے ممنون ومشکور ہیں ژوب چشمہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا ۔