اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کم از کم عوام کے سامنے رکھی جائیں، رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، انکا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر ایک ماہ سے فضول بحث لگی ہوئی، کسی کو کچھ پتہ نہیں،آج ملک میں جمہوریت کے علم بردار مولانا فضل الرحمان ہیں۔