کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ نے وی سی آفس میں احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ 3 ماہ سے روکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائیں۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو وائس چانسلر کو دفتر میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس نے صورت حال کو سنبھالنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا۔