• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 238 کے انتخابی نتائج پر اعتراض: ریٹرننگ افسر سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسر سے این اے 238 میں انتخابی نتائج پر اعتراض کے کیس میں آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں این اے 238 پر ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ریٹرننگ افسر قاضی فاروق کی جانب سے علی اطہر ایڈووکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے۔

ریٹرننگ افسر کے وکیل نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر ہمیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں ملی۔

 حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ 14 اپریل 2024ء کو ریٹرننگ افسر کے وکیل کو پٹیشن کی کاپی فراہم کر دی تھی۔

جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار کے وکیل کو ریٹرننگ افسر کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریٹرننگ افسر اپنا جواب جمع کروائیں، اس کے بعد کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم کے صادق افتخار کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید