• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے، مفتی تقی عثمانی


معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے۔

اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی، ان کی اس دانشمندی اور رہنمائی سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا کی کوششوں سے ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا، سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔

معروف عالم دین نے مزید کہا کہ مدت کے بعد ایسی خوشخبری ملی ہے، قوم کو مبارک۔

قومی خبریں سے مزید