• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12 سال بعد نکال لی گئی

بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 12 سال بعد نکال دیا گیا۔   

بھارتی ریاست سکم کی ایک 45 سالہ خاتون نے 12 سال قبل اپینڈکس کے آپریشن کے دوران جو درد محسوس کیا تھا اس کے بعد بھی مسلسل تکلیف برداشت کرتی رہی لیکن کوئی ڈاکٹر اصل مسئلے کا پتہ نہ لگا سکا۔ 

اس ماہ کے شروع میں جب ان کی تشخیص ہوئی تو خاتون اور اس کے خاندان کو شدید حیرت ہوئی، کیونکہ اس کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے چھوڑی گئی سرجیکل قینچی پائی گئی۔

خاتون کے شوہر کے مطابق 2012 میں اہلیہ کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد بھی اس کے پیٹ میں وقفے وقفے سے درد ہوتا رہا۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، جو اہلیہ کو درد کی دوا دیتے رہے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ رواں ماہ خاتون دوبارہ اسی اسپتال گئی، جہاں ایک ایکسرے سے انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں سرجیکل قینچی موجود ہے جو 12 سال قبل کیے گئے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت سے رہ گئی تھی۔

ماہرین کی ایک ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کا آپریشن کیا اور قینچی کو پیٹ سے باہر نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت اب بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید