ریاضی کی پہیلیاں (Math Riddles) اکثر اتنی مشکل ہوتی ہیں کہ کئی بار ذہین لوگوں کا بھی دماغ گھما دیتی ہیں۔
ان مشکل پہیلیوں کا درست جواب دینے میں صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کا آئی کیو لیول اچھا ہو۔
آج ہم ایک ایسی ہی ایک پہیلی لائے ہیں جس کا درست جواب دینے کی کوشش میں زیادہ تر لوگ ناکام رہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے پہیلیاں صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ان سے توجہ مرکوز کرنے اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کیا آپ کو بھی یہ پہیلی ابھی تک سمجھ نہیں آئی؟ چلیں ہم اس کا جواب بھی بتا دیتے ہیں؟
نیچے دی گئی تصویر میں اس پہیلی کا درست جواب ہے، سب سے اوپر والی لائن میں سب سے پہلی والی لائن میں 14 کو 19 میں جمع کیا تو جواب 33 آیا پھر 3 اور 3 کے درمیان میں 1 کا اضافہ کر دیا یوں جواب 313 ہوگیا۔
دوسری لائن میں جب 25 میں 13 کو جمع کیا تو جواب 38 آیا پھر 3 اور 8 کے درمیان میں 2 کا اضافہ کر دیا یوں جواب 328 ہوگیا۔
اسی طرح تیسری لائن میں جب 7 میں 18 کو جمع کیا تو جواب 25 آیا پھر 2 اور 5 کے درمیان میں 3 کا اضافہ کر دیا یوں جواب 235 ہوگیا۔
اب آخری لائن میں ہم نے جب 10 میں 40 کو جمع کیا تو جواب 50 آیا پھر 5 اور 0 کے درمیان میں 4 کا اضافہ کر دیا تو ہمارا درست جواب 540 ہے۔