• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کر دی گئیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

برطانیہ میں گزشتہ روز تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ’سمر ٹائم‘ ختم ہونے کے بعد اب  گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئی ہیں یعنی ’ونٹر ٹائم‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے 1 بجا دیا گیا، گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ ونٹر ٹائم اگلے برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپس وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے لیکن کار اور دیواروں میں لگی گھڑیوں میں وقت کو تبدیلی کے مطابق خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

برطانیہ کے وقت میں تبدیلی کے بعد اب برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید