برطانیہ میں ایک خاتون کو سڑک پر بچی ہوئی کافی پھینکنے پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں جب انہوں نے اپنے کپ میں بچی ہوئی کافی سڑک کے کنارے واقع نالی میں انڈیل دی۔
پولیس اہلکاروں نے یہ منظر دیکھ کر ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت خاتون پر 150 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔
قانون کے مطابق گلیوں یا سڑکوں پر کوڑا کرکٹ یا کسی بھی قسم کی اشیاء پھینکنا قابلِ سزا عمل ہے، تاہم بعد میں مقامی کونسل نے اس خلاف ورزی کو معمولی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے جرمانہ واپس لے لیا۔
خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یہ غلطی غیر ارادی تھی جبکہ آئندہ ایسی حرکت نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔