• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کے حمزہ ہال میں راؤٹر جل گئے، ہاسٹل میں انٹرنیٹ کی سپلائی متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے حمزہ ہال میں میں بجلی کی کمی بیشی کی وجہ سے ہال میں نصب انٹرنیٹ کے 5راؤٹر جل گئے جس کے بعد ہاسٹل میں انٹرنیٹ کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جن ایریا میں یہ راوٹر نصب تھے وہاں انٹرنیٹ کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کاسامنا ہے۔