• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:منشیات کیس میں 25، 25سال قید پانیوالے دو ملزمان کی اپیلوں کی سماعت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس عبدالعزیز اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 23کلو گرام چرس کہ مقدمے میں 25 25 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے خان میر اور مہردین بزدار کی اپیل کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی سیشن عدالت نے موسیٰ خیل بلوچستان کے خان میر اور ڈیرہ غازی خان کے مہردین بزدار کو 22 کلو 950 گرام چرس سمگل کرنے کے جرم میں 25-25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔انہیں بارڈر ملٹری پولیس سخی سرور نے نو مارچ 2022 کو گرفتار کیا تھا۔
ملتان سے مزید